loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارت  کے اسٹار بیٹرورات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورونے آر سی بی)  کو گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 156 رنز کا ہدف صرف 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز بنگلورو کی عمدہ بولنگ کے سامنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ ٹیم نے پاور پلے میں اپنے دونوں اوپنرز گنوا دیے اور صرف 155 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلورو نے پراعتماد انداز اپنایا اور کسی خاص دباؤ کے بغیر کامیابی حاصل کر لی۔ ورات کوہلی اور وینکٹیش ائیر نے جارحانہ آغاز فراہم کیا جس کی بدولت ٹیم نے پاور پلے میں 70 رنز بنائے۔

چیز ماسٹر کے لقب سے مشہور وراٹ کوہلی نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کی۔ آر سی بی  سال 2025 میں 18 سال بعد پہلی بار آئی پی ایل چمپئین بنی تھی۔ اس بار ٹائٹل جیت کر آر سی بی مسلسل 2 بار چمپئین بننے والی تیسری ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل ممبئی انڈینز روہت شرما کی قیادت میں 2 بار جبکہ چنائی سپر کنگ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں مسلسل  بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں