loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنی زندگی کے پریشان کن تجربے سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ایک شخص نے مسلسل میرا پیچھا کیا اور میرے ملازمین کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جس سے میری سیکورٹی اور ذاتی زندگی شدید متاثر ہوئی۔

کنزیٰ ہاشمی نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ایک شخص مسلسل تعاقب کر رہا تھا اور اس شخص نے ان کے گھر کے عملے کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق ان کے گھر کے بعض ملازمین گزشتہ سات برس سے ان کے ساتھ کام کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود وہ خفیہ طور پر ان کے گھر کی نجی تصاویر اس شخص کو بھیجتے رہے۔

نہوں نے کہا کہ ہ گھر کے مختلف حصوں، ذاتی استعمال کی اشیا یہاں تک کہ ان کی ادویات تک کی تصاویر بنا کر اسٹاکر کو ارسال کی جاتی رہیں۔ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب انہیں اس تمام صورتحال کا علم ہوا تو وہ شدید حیران اور پریشان ہو گئیں۔ ایسے واقعات ذہنی دباؤ اور خوف کا باعث بنتے ہیں جبکہ کئی مرتبہ متاثرہ شخص کے پاس قانونی یا باضابطہ شکایت کے لیے بھی واضح راستہ موجود نہیں ہوتا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں