loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے آئندہ ہفتے معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ایران معاہدے کے حوالے سے صورتحال اچھی دکھائی دے رہی ہےسب کچھ مثبت سمت میں جاتا نظر آ رہا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان صورتحال میں ایک معمولی خلل پیدا ہوا تھا جسے تیزی سے حل کر لیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق یہ معاملہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کے باعث ایرانیوں کی ناراضی سے متعلق تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ فوجی فتح سے بھی بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے حزب اللہ سے بات کی اور کہا کہ فائرنگ نہ کریں پھر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کی اور انہیں بھی کہا کہ فائرنگ نہ کریں جس کے بعد دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ روک دی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں