کراچی: حکومتِ سندھ کے محکمہ انسانی حقوق نے سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
جسٹس (ر) مقبول باقر پاکستان کی عدلیہ میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی تقرری کو صوبے میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔