loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ فوجی کارروائی کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ صدرٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے بھی 4 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  قرارداد ڈیموکریٹک ارکان نے پیش کی تھی۔ قرارداد کے حق میں  215 ووٹ جبکہ مخالفت میں 208 ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے دوران چار ریپبلکن ارکان نے بھی اپنی جماعت کی پالیسی سے ہٹ کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا تب تک دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں