سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
دو خبر کے نمائندہ خصوصی وقاص باقر کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال کےلیےسندھ حکومت کےمیزانیے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ ترقیاتی اہداف میں کٹوتی اور غیر ترقیاتی مصارف بھی محدود کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد سےچلنےوالےمنصوبوں کا بجٹ تخمینہ رواں سال کےمقابلےمیں کم کیا جائےگا۔
سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کےلیےفارن پراجیکٹ اسسٹنس کےلیے295ارب روپے سےزائد کا تخمینہ لگایا تھا۔ آئی ایم ایف شرائط اقتصادی امور ڈویژن کی گائیڈ لائنز کےبعد ایف پی اےمیں کمی تجویزہے۔آئندہ مالی سال غیر ملکی امداد سےچلنےوالےمنصوبوں کا تخمینہ 250ارب روپے تجویزکیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ آج صوبے کےڈویلپمنٹ آوٹ لے کو حتمی شکل دیں گے۔ اس حوالے سےسالانہ ترقیاتی پروگرام،ایف پی اے،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ نوڈ پر مشاورتی میٹنگ شیڈول کی گئی ہے۔