loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447

 پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کیا۔

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی اور آسٹریلیا کی ٹیم کو 157 رنز تک محدود رکھا۔ آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار  احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو جبکہ حارث روف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان نے 1-2 سے سیریز جیتی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں