امریکا نے ایران کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد ایران کی ریڈار سائٹس پر بمباری کردی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حملہ آور ڈرونز خطے میں بحری ٹریفک کے لیے فوری خطرہ بنے ہوئے تھے۔ جمعے کو آبنائے ہرمز کی طرف داغے جانے والے چار ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کی بعض ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے مزید حملوں سے بچاؤ اور دفاع کے لیے گورک اور جزیرہ قشم پر قائم ایرانی ساحلی نگرانی کے ریڈار ٹھکانوں پر حملےکیے گئے۔
اس سے قبل جمعے ہی کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا جس میں تہران نے کہا تھا کہ اس نے خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی فائرنگ کی جس کے باعث امریکی بحری جہاز بحر ہند کی طرف پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔