loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا۔

وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسکیم کا اطلاق ان دکانداروں پر ہوگا جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ  یا اس سے کم ہے۔

وزیرمملکت کے مطابق دکاندار کو ایک صفحےکے فارم پراپنے مال کی فروخت درج کرنا ہوگی۔  دکاندار کو کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانا ہوں گے۔ اگر دکاندار کے ٹرن اوور کی تعداد زیادہ ہوگی تو اس حساب سے ایک فیصد ٹیکس ہوگا۔ ایک فیصد اس میں فکس ٹیکس ہوگا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس اگر پہلے سے کٹا ہوا ہے تو وہ اس میں ایڈجسٹ ہوگا۔

بلال اظہرکیانی نے مزید کہا کہ انجمن تنظیم تاجران کے مطالبے اور مشاورت کے بعد حکومت یہ اسکیم لائی ہے۔ جو دکاندار بھی اس اسکیم میں شامل ہونا چاہتا ہے وہ فارم بھرے۔ اسکیم میں شامل دکانداروں کوایف بی آر کی طرف سے ایک پلیٹ ملے گی جس پر دکاندار کا نام،دکان کا نام اور دیگر تفصیلات ہوں گی۔ اس اسکیم میں نان فائلر اور  فائلر دکاندار بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں