loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی: سندھ حکومت نے ٹیکس وصولیوں کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے میں نمایاں پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران صوبائی محصولات کا 92.6 فیصد حصہ ڈیجیٹل ذرائع سے وصول کیا گیا۔

بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے مطابق مجموعی طور پر 546 ارب روپے کی وصولیوں میں سے تقریباً 506 ارب روپے آن لائن اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے سندھ ریونیو بورڈ ریستورانوں، ہوٹلوں اور دیگر کاروباری مراکز میں پوائنٹ آف سیل (POS) مشینوں کی تنصیب کر رہا ہے۔

حکومت کے مطابق ای پے سندھ پروگرام کے تحت 47 مختلف نان ٹیکس لیویز کو بھی ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ادائیگیوں کے عمل کو آسان بنایا جا سکے اور محصولات کی وصولی میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے ٹیکس وصولیوں کی نگرانی بہتر ہوئی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کی دستاویزی شکل میں اضافہ بھی ممکن ہوا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں مزید سرکاری خدمات اور محصولات کو بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں