loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج (اتوار) سے 12 جون تک ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر عوامی زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

ہیٹ ویو الرٹ کے تحت بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر حساس افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہونے اور معمولات زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر گرمی سے متعلق بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔

حکام نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں