ایرانی حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد تہران، تبریز اور اصفہان میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں متعدد دھماکے سنے گئے جس کے بعد شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے لگے۔
ایران نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل داغے تھے جنہیں تہران نے لبنان پر اسرائیلی کارروائیوں اور مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کا ردعمل قرار دیا۔