loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت  کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں لگائےگئے سیف سٹی منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہےاور یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

سندھ پولیس کے مطابق ان میں وہ گاڑیاں شامل ہیں جو فروخت ہونے کے باوجود تاحال نئے مالکان کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کے مالکان کا ریکارڈ نامکمل ہے یا جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے انہیں بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ بلیک لسٹ گاڑیوں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے اور ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے جب کہ مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔

سندھ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پولیس پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کی معلومات چیک کریں اور اگر ان کی گاڑی بلیک لسٹ ہے تو یکم جولائی سے قبل  اس کی ملکیت تبدیل کروائیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں