امریکا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ایران کے15رکنی وفدکو ویزے دینے سےانکار کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کے پلیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ویزے جاری کردیے ہیں تاہم ورلڈکپ کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم کی ایڈمنسٹریشن اور منیجمنٹ ارکان کے ویزوں میں مسائل درپیش ہیں اور انہیں تاحال امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ جن افراد کو ویزے نہیں ملے وہ ٹیم کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر اور ٹیم کے میڈیا آفیسر سمیت سکیورٹی اور وزارت خارجہ کے اراکین کو ویزے جاری نہیں کیےگئے۔ ایرانی حکام نے فیفا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔
ایرانی فٹبال ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا گروپ میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ سے لاس اینجلس میں کھیلے گی۔ ایرانی ٹیم کا لاس اینجلس میں ہی بیلجیئم کی ٹیم سے بھی مقابلہ ہوگا۔