loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سپریم کورٹ نے میکے سے بار بار پیسے منگوانے اور تشدد کرنے پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کی سزا کم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے باربار میکے سے پیسے منگوانے اور تشدد کرنے پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے  افشاں سحرنامی خاتون کی عمر قید کی سزا کم کرتے ہوئے اسے 14 سال قید میں تبدیل کر دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس میں کہا کہ عموماً شوہربیوی کو قتل کرتا ہے یہ پہلا کیس دیکھا ہے جس میں بیوی نے شوہرکوقتل کیا۔ سماعت کے دوران وکیلِ صفائی پرنس ریحان نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول شوہر بے روزگار تھا اور اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ وکیل کے مطابق وہ افشاں سحر کو بار بار میکے سے پیسے منگوانے پر مجبور کرتا تھا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ مجرمہ کے 4 بچے ہیں۔ اس کی والدہ عموماً مالی مدد کر دیتی تھیں تاہم آخری مرتبہ والدہ نے پیسے دینے سے انکار کر دیا جس پر شوہر نے افشاں سحر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں