امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مکمل فتح کا اعلان دو ہفتوں میں کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے لیے منعقدہ ایک ٹیلی ریلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر سخت موقف اختیار کیا ہے اور ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں۔ اگلے دو ہفتوں میں ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مکمل فتح بہت جلد سامنے آئے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نمایاں طور پرکم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کسی مخصوص منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جس کی بنیاد پر مکمل فتح کا اعلان کیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔