امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب گرکر تباہ ہوا۔ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملےکے دو ارکان کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اب تک واضح نہیں ہوا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ سے تباہ ہوایاکسی حادثےکاشکارہوا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں اور ہیلی کاپٹر گرنےسےمتعلق باضابطہ رپورٹ جلد جاری کریں گے۔