loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے صاحبزادہ فرحان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایشین گیمز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان ہوں گے۔ صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں