کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پربھی عملدرآمد نہ ہونے سے شہری کی زندگی عذاب ہوگئی ہے۔
صارفین کے مطابق صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔ متعدد علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے بند کر دی جاتی ہے۔ شام میں 6 بجے گیس فراہمی کا وقت مقرر کیا گیا ہے لیکن اکثر علاقوں میں شامل 7 بجے گیس آتی ہے اور شیڈول ٹائم 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے ہی بند کردی جاتی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی شیڈول پرعملدرآمد نہیں کر رہی جس وجہ سے گھروں میں خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کے عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس فراہمی کے شیڈول پر عمل کیا جائے اور وقت پر گیس فراہم کی جائے۔