loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ڈیجیٹل ادائیگیوں کی عالمی کمپنی ویزا کے سالانہ ‘اسٹے سکیور 2026’ سروے کے مطابق پاکستان میں 82 فیصد صارفین خریداری کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال کر رہے ہیں جبکہ 93 فیصد کا کہنا ہے کہ اے آئی نے آن لائن خریداری کو زیادہ تیز اور آسان بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین قیمتوں کا موازنہ، مصنوعات کے ریویوز اور تحائف کے آئیڈیاز حاصل کرنے کے لیے اے آئی ٹولز سے استفادہ کر رہے ہیں تاہم خریداری مکمل کرنے کے مرحلے پر اعتماد اب بھی ایک اہم مسئلہ ہے اور صرف 42 فیصد صارفین اے آئی ایجنٹس کے ذریعے چیک آؤٹ مکمل کرنے پر آمادہ ہیں۔

ریسرچ کے مطابق  82 فیصد پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خریداری کر چکے ہیں لیکن فراڈ کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 55 فیصد صارفین کسی نہ کسی مالی فراڈ کا شکار ہوئے، جن میں سے 44 فیصد واقعات سوشل میڈیا پر پیش آئے۔ 87 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اے آئی فراڈ سے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ 65 فیصد کے نزدیک اے آئی نے فراڈ کی نشان دہی کو آسان بنایا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں