loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

میری بیوی واپس کرو،شوہر کا خصوصی کیک کے ذریعے سسرال سے مطالبہ وائرل

بیوی کو سسرال سے واپس لینے آنے والے شوہر کا دلچسپ کیک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں شوہر کے ہاتھ میں ایک کیک دیکھا جا سکتا ہے جس پر لکھا ہے مجھے میری بیوی واپس کر دو۔ شیئر کی گئی معلومات کے مطابق خاتون 10 روز کے لیے اپنے والدین کے گھر گئی تھیں۔ جب شوہر انہیں واپس لینے پہنچا تو وہ اپنے ساتھ  خصوصی کیک بھی لے گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Karan & Mona (@notperfectbutus)

ویڈیو میں خاتون خوش نظر آتی ہیں جبکہ ان کی والدہ محبت بھرے انداز میں بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر داماد کے حوالے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں