پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر 74 سال بعد فٹبال کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم نے مالدیپ میں منعقد ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو صفر کےمقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی فٹبال کے کسی بھی عالمی مقابلے میں 74 سال بعد یہ پہلی جیت ہے۔
فاٸنل میں پاکستان کی جانب سے شائق دوست نے 24ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول ایکسٹرا ٹائم میں اسکور کیا گیا۔ افغانستان کی ٹیم پاکستان کے دو گول کے بعد کھیل میں واپس نہ آ سکی۔
قومی ٹیم نے 74 سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا ہے۔اس سے قبل پاکستان 1962 میں مردیکا کپ کے فائنل تک پہنچا تھا۔پاکستان نے پورے ایونٹ میں شاندار اور ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔