loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

آئندہ مالی سال 2027-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی امکان ہے جبکہ  پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے ہوگا جبکہ  قرضوں پر سود ادا کرنے کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی جائے گی۔ دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے رکھے جائیں گے۔

بجٹ میں برآمدات کا ہدف 32٫8 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا اور کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا بلکہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گا۔بجٹ میں سابق فاٹا کا ٹیکس استثنا ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں