امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بنیادی نکات پر امریکا، ایران اور فریقین کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا ہو چکا ہے اس لیے اب حملے نہیں کریں گے۔ معاہدے کے حتمی نکات اور بنیادی تصور دونوں لحاظ سے تمام متعلقہ فریقوں کی منظوری حاصل کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جن سے منظوری لی گئی ان میں اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ امریکی فوج ایران کی بحریہ کی ناکہ بندی معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے تک جاری رکھے گی۔ دستخط کی جگہ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے تاحال صدر ٹرمپ کے معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق رائے کے دعوے کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی ہے۔