loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےقومی اسمبلی میں  مالی سال 27-2026  بجٹ تقریر میں کہا کہ  انکم ٹیکس آرڈیننس 99بی کے تحت چھوٹے دکان داروں کے لیے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے اور اس میں وہ دکان دار آسکتے ہیں جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیلی کی ہے اور پاکستان بھر کے چھوٹے دکان داروں اور ان کے نمائندوں سے مشاورت اور ان کے مطالبے پر منصوبہ تیار کیا ہے جس میں دکان داروں کے حقیقی خدشات کو مقدم رکھا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں