loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا۔

وزیراعظم اور کابینہ پر توہینِ عدالت کی کارروائی کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وفاقی حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کا حکم معطل کردیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں