loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 2 پائلٹس شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے میں مردان روڈ پر جبر نہر کے قریب پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ شہید ہوگئے۔ طیارہ حادثے میں 2 راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں