loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سندھ کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے متعلقہ شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کردیا۔

دوخبر کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ اگلےمالی سال کےلیے آمدن و اخراجات کا گوشوارہ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ 10 بار سندھ بجٹ پیش کرچکے ہیں۔

سندھ بجٹ میں کم ازکم اجرت میں20فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ پینشن میں8فیصد اور تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ زیر غورہے۔ سندھ اسمبلی سیشن کے پہلے روز بجٹ تقریر ہوگی۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ اگلےروز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سےخطاب کریں گے۔

سندھ حکومت کےبجٹ کا بڑا حصہ تنخواہوں پنشن اور دیگر غیر ترقیاتی مصارف کےلیے ہوگا۔ مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ 800ارب روپے سےکم رہنےکا امکان ہے۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث 5دن جاری رہےگی۔ بجٹ میں پانی،موسمیاتی تبدیلی،صحت عامہ تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے۔وزیراعلی مرادعلی شاہ بجٹ تقریر میں رواں مالی سال کی کامیابیوں کی تفصیل بتائیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں