loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
30-Muharram-1448

نئے ھجری سال کے آغاز  پر غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ۔ غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتا ہے کی تبدیلی کا عمل منگل کی صبح مکمل کیا گیا۔

دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر دیکھے اور دعائیں مانگیں۔ کسوہ سال میں ایک بار حج کے بعد یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

کسوۃ کی تبدیلی کا آغاز پرانے غلاف کو اتارنے سے کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے سونے کے تاروں سے کڑھائی کیے گئے آیات قرآنی کے طغرے انتہائی مہارت اور احتیاط سے اتارے جاتے ہیں۔اس کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ جس کی لمبائی 6.35 میٹر اور چوڑائی 3.33 میٹر ہے، کو اتارا جاتا ہے۔

غلاف کی تبدیلی کا عمل ایک مربوط نظام اور فنی باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جاتا ہے۔ جس میں غلاف کے مختلف سمت کے حصوں کو کعبے کی چھت پر لے جانے اور نیچے لانے کا عمل ہوتا ہے۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے مطابق کعبۃ اللہ کے غلاف یعنی کسوہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 825 کلوگرام خام ریشم، 120 کلوگرام چاندی کی تار جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے 60 کلوگرام خالص چاندی اور 410 کلوگرام خام روئی استعمال ہوتی ہے۔

150 سعودی کاریگروں اور ہنرمندوں نے 11 ماہ کی محنت سے سیاہ ریشم کے 47 خوبصورت ٹکڑے تیار کیے جن پر قرآنِ پاک کی 30 آیات چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کی گئیں اور اس دھاگے پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی۔

غلافِ کعبہ کا وزن 1410 کلوگرام ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں