loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے پاکستان سے نو سالہ ہانیہ کی موت کی  تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا 9 سالہ پاکستانی نژاد  آسٹریلوی لڑکی کی موت کی تحقیقات کریں جو اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنی۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی االبانیز نے کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حالات کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور شفاف طریقے سے جانچا جانا چاہیے۔ آسٹریلیا توقع کرتا ہے کہ مکمل تحقیقات ہوں جو شفافیت سے کی جائیں۔

نو سالہ ہانیہ احمد اور ان کا خاندان 10 جون کو پنجاب کے  شہر چکوال میں اپنی کرائے کی گاڑی میں موجود تھا جب مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر انھیں یرغمال بنا لیا۔پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق ایک اہلکار نے یہ سمجھتے ہوئے کہ ملزمان  گاڑی میں فرار ہو رہے ہیں غلطی سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نو سالہ بچی جاں بحق اور اس کے والد اور بڑے بھائی زخمی ہو گئے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم لڑکی کے والد نے ۔آسٹریلوی حکومت خاندان کو قونصلر مدد فراہم کر رہی ہےمیڈیا کو بتایا کہ فائرنگ پہلے پولیس نے کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں