loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

 سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے باضابطہ درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کردہ درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا درخواست پر باقاعدہ سماعت 30 جون کو کرے گا جس میں تکنیکی جائزے کے بعد قیمتوں میں اضافے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

سی پی پی اے نے واضح کیا ہے کہ مئی کے مہینے کے دوران بجلی کی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔اضافے کی صورت میں ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں