loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سندھ کا نئےمالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ سندھ اسمبلی میں  پیش کریں گے۔

بجٹ اجلاس آج دوپہر دو بجے اسمبلی بلڈنگ میں شیڈول ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ کابینہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائیگی ۔

نئے مالی سال کےبجٹ میں صوبے کے غیر ترقیاتی اخراجات 2560 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔سندھ کے نئے مالی سال بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکمیں شامل نہ کرنے کی تجویز ہے۔

صوبائی اور ضلعی سطح پر جاری ترقیاتی 3642 اسکیموں کےلیے 400 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔رواں سال کی نسبت نئے سال میں ترقیاتی بجٹ میں 300 ارب روپے کی کٹوتی ہوسکتی ہے۔

نئے سال میں سندھ کی مجموعی ترقیاتی بجٹ 1018 ارب سے کم کرکے 720 ارب تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔صوبائی ترقیاتی بجٹ 520 ارب سے کم کرکے 385 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ضلعی ترقیاتی بجٹ میں بھی 40 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز ہے۔نئے مالی سال کیلئے اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کے لیےصرف 15 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

رواں مالی سال اضلاع  ترقیاتی بجٹ 55 ارب روپے رکھا گیا تھا.وفاقی حکومت کی طرف سے 64 ارب کی ترقیاتی گرانٹ ملنے کا تخمینہ لگایا یے عالمی مالیاتی اداروں سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والی رقم کا تخمینہ 256 ارب ہوسکتا یے۔

سندھ کے نئے مالی سال 2026-27 کے لیے 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج  پیش ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 298 ارب روپے کی بڑی کٹوتی جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 418 ارب روپے کے نمایاں اضافے کی تجویز ہے۔

ضلعی ترقیاتی بجٹ کو 55 ارب روپے سے کم کرکے صرف 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کا غیر ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کے 2,142 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھا کر 2,560 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں