loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور33 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں نبطیہ ضلع میں اسرائیل کے بلاجواز حملوں میں  18 افراد جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہو ئے۔ ۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے علی الطاہر کے شمالی جانب دراندازی کی کوشش کرنے والی اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے بعد اس نے رات بھر جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور دیگر اہداف پر حملے کیے ہیں۔

 اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ان کی فوج جنوبی لبنان میں 10 کلومیٹر تک پھیلے سکیورٹی زون سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گی جب تک اسرائیل کی سکیورٹی کا تقاضا ہو گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں