loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

میکسیکو میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران جنوبی کوریا کی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے قریب مشکوک ڈرون مار گرایا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2026  میں سیکورٹی کے سنگین مسائل سامنے آئے ہیں۔ میکسیکو میں سیکیورٹی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں جنوبی کوریا کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران ایک مشکوک ڈرون دکھائی دیا۔ واقعے کے وقت جنوبی کوریا کی ٹیم گواڈالاہارا میں میکسیکو کے خلاف اہم میچ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔

  میکسیکن فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس غیر رجسٹرڈ ڈرون کو مار گرایا جس سے جاسوسی کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔اس قبل امریکا میں انگلینڈ اور کروشیا کے میچ کے دوران بغیر ٹکٹ اور چیکنگ کے شائقین کے اسٹیڈیم میں باآسانی گھسنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں