loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سمیت متعدد اہم تجاویز  منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے غیر رجسٹرڈ دکانوں اور کاروباروں کے لیے 2 کروڑ روپے سالانہ فروخت کی حد مقرر کرتے ہوئے 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی منظوری دیدی ہے ۔

کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے بعد نئے جہازوں اور ان کے پرزہ جات پر 15 سالہ ٹیکس استثنیٰ کی درخواست کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نجکاری محمد علی کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کر لیا۔اجلاس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اس وقت پی آئی کو نئے جہازوں اور پرزہ جات پر ٹیکس کا ایک سال کا استثنیٰ ہے ۔

کمیٹی نے  مجوزہ ٹیکس چھوٹ کی منظوری موخر کرتے ہوئے حکومت کو یہ اختیار دیا کہ یا تو یہ مراعات واپس لے لی جائیں یا پھر تمام فضائی کمپنیوں کو یکساں طور پر دی جائیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں