loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس دعوے پر حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا کہ ‘ ٹرمپ اپنے معاملات پھر دھیان دیں”‘، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ میلونی نے جی سیون اجلاس کے دوران ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اصرار کیا تھا.

ٹرمپ نے اطالوی نیوز چینل جی سیون کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ میلونی تصویر کے لیے بہت خواہش مند تھیں اور میلونی نے اپنے ایکس اکاونٹ میں اپنی ناراضی کا اطہار کیا ۔ انھوں نے اس میں کہا کہ “انہوں نے ان سے تصویر لینے کی درخواست کی، جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے صرف ہمدردی کی وجہ سے تصویر بنوائی۔

میلونی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات مکمل طور پر من گھڑت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ “نہ میں اور نہ ہی اٹلی کسی سے منت سماجت کرتے ہیں”۔ انہوں نے ٹرمپ کے رویے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ممالک کے ساتھ ایسا برتاؤ مناسب نہیں۔ اس بیان کے بعد اٹلی اور امریکا کے تعلقات میں سفارتی کشیدگی بڑھ گئی۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ٹرمپ کے ریمارکس کو اٹلی کے لیے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اپنا امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں