فیفا ورلڈ کپ پر اپوزیشن رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو کے دلچسپ سوالات
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن رکن سجاد سومرو نے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے دلچسپ انداز میں سوال اٹھاتے ہوئے لیاری کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کر دی۔
اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سجاد سومرو نے کہا کہ ہمارے دوست کہتے ہیں کہ ہمیں لیاری فٹ بال اسٹیڈیم نظر نہیں آتا، لیکن اگر مستقبل میں فیفا ورلڈ کپ کے میچز یہاں ہوں اور وہاں پانی کا مسئلہ ہو تو اس کا جواب کون دے گا؟
انہوں نے سوال کیا کہ اگر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی میسی گول کرنے کے بعد واش روم جائیں اور وہاں پانی نہ ہو تو ذمہ داری کس کی ہوگی؟
سجاد سومرو نے کہا کہ کیا دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کو بھی وہی پانی پلایا جائے گا جو لیاری کے عوام پیتے ہیں؟ کیا نیمار اور رونالڈو بھی اسی معیار کی سہولیات استعمال کریں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کیا عالمی کھلاڑیوں کو بھی انہی ٹوٹی ہوئی سڑکوں سے گزارا جائے گا جن راستوں سے منتخب نمائندے عوام تک پہنچتے ہیں؟
اپوزیشن رکن نے کہا کہ عالمی ایونٹس کے انعقاد سے پہلے مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ شہر اور عوام دونوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
Where there is a will there is a way. The Rulers are so much occupied with their personal goals/Targets They immediately reject any proposal/Project/Idea of welfare/Development/Uplift/Improvement plan in Dialipidated Infrastructure particularly LIYARI. BY DESIGN RULING CLIQUE PATRONIZE RIVALRY AMONG GANGS IN LIYARI. MAYER AFGHANI SINCERELY HAD THOUGHT OUT ON IMPROVING Water Supply to LIYARI to some extent.