جاپان میں مردوں کو خواتین کے ساتھ گھر کے کام کرنے کا مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ایک جاپانی سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاپانی شائقین کی تصاویر شیئر کیں جن میں نیلے لباس میں ملبوس مداح فٹبال میچ کے بعد اسٹینڈز میں پڑا کچرا اٹھاتے دکھائی دیے۔ پوسٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ جاپانی مرد دنیا بھر میں گھریلو کام کاج کے لیے سب سے کم وقت صرف کرنے والوں میں شامل ہیں۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا یہ کام گھر میں بھی کریں۔ اس کے ساتھ ایک طنزیہ خاکہ بھی شامل تھا جس میں دکھایا گیا کہ اسٹیڈیم کی صفائی پر فخر کرنے والا ایک مداح گھر میں صوفے پر آرام کر رہا ہے جبکہ کپڑوں کا ڈھیر پڑا ہے اور اس کی بیوی یا والدہ برتن دھو رہی ہیں۔ یہ پوسٹ اب تک 19 لاکھ بار دیکھی جا چکی ہے۔
日本人男性によるサッカー場でのゴミ拾いが注目されているようだが、日本人男性の家庭内労働時間は国際的にみても極めて低い水準。まず家の中のケア労働を分担してほしい。 https://t.co/lHY3adqPEC pic.twitter.com/otbuLTDOoT
— Atsuko TAMADA (@atsukotamada) June 16, 2026
جاپان کی فٹ بال ٹیم کے مداحوں کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز کی صفائی کی تصاویر کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔