loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت کے بعد امریکا نے ایران کے کچھ منجمد اثاثے جاری کردئیے اور ناکہ بندی بھی اٹھا لی۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ ناکہ بندی اٹھا لی گئی ہے  اور کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی۔بات چیت میں دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں