بالی ووڈ کی میگا اسٹار اورسابق مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 15سالہ لڑکے کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ انہیں پیچھے سے چھونے کی کوشش کررہا تھا۔
اداکارہ سشمیتا سین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں بہت زیادہ بھیڑ تھی۔ اس وقت مجمع میں موجود کسی نے انہیں پیچھے سے چھونے کی کوشش کی تاہم انہوں نے احساس ہوتے ہی اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے سامنے گھسیٹ لیا۔ لڑکیوں کے لیے سیلف ڈیفنس سیکھنا خود کی حفاظت کے لیے بہت ضروری ہے۔
سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ جب میں نے ہراساں کرنے والے کو دیکھا تو حیران رہ گئی کیونکہ وہ 15 سال کا ایک لڑکا تھا۔ میں اسے اکیلے میں لے گئی اور پوچھا کہ بیٹا آپ نے ایسا کیوں کیا۔ پہلے تو وہ لڑکا انکار کرتا رہا تاہم میں نے اس کو کہا کہ سزا سے بچنا ہے تو قبول کرو کہ تم نے یہ حرکت کی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سزا کے خوف سے لڑکے نے قبول کرلیا تو میں نے اس سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا۔ لڑکے کے وعدے کے بعد میں نے اسے جانے دیا۔ اگر کوئی اور ہوتا تو میں سخت اقدام اٹھاتی لیکن میں اس بچے کا مستقبل تباہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔