کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکا کاروائی کرتے ہوئےانتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق فتنۃالخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مولوی مخلص گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے بھی برآمد کرلیے گئے۔ٹی ٹی پی کے تربیت یافتہ خفیہ سلیپر سیل کے اہم رکن خود کش دہشت گرد سلمان عرف ابوہریرہ ولد ابرہیم کومقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد انتہائی مطلوب دہشت گرد زعفران عر ف ابو ہریرہ کا قریبی ساتھی رہا ہے جو ا پنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں لبرٹی ٹیکسٹائل ملز میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث تھا۔