58 سال بعد مزارِ قائد کی آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کی منظوری
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 58 سال بعد مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کی آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری دے دی۔ یہ سفارشات فنانس بل 2026 کا حصہ ہیں، جنھیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
کمیٹی کی حتمی رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم منظور ہونے کی صورت میں ملک کے ٹیکس اور ٹیرف نظام میں اہم تبدیلیاں لائیں گی۔کمیٹی نے مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کی آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی سفارش کی ۔اس کے علاوہ میک اے وش فائونڈیشن، صوبائی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی اداروں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کو بھی ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
Mske a wish foundation tu itny bady business man ki hy. Or govt k chamchy b hn