اداکارہ کبریٰ خان کی بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کی اداکارہ پوتی سارہ علی خان کے ساتھ لندن میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں کبریٰ خان ایک میز پر شرمیلا ٹیگور اور سارہ علی خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ ویڈیو میں کبریٰ خان کو شرمیلا ٹیگور اور سارہ علی خان کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھ کر خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کبریٰ خان اپنی سالگرہ منا رہی تھیں جب ان کی شرمیلا ٹیگور سے ملاقات ہوئی۔ شرمیلا ٹیگور نے اس موقع پر کبریٰ خان کو کیک بھی کھلایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔