loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

یورپ کے مختلف ممالک گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ فرانس میں گرمی کے باعث 2 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی  کے مطابق چند روز سے یورپی ممالک ہیٹ وویو کی لپیٹ میں ہیں اور پیر کو درجہ حرارت بلند ترین سطح تک پہنچا۔شدید گرمی کی وجہ سے فرانس کے علاوہ دوسرے ممالک میں گرم علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ کئی ایونٹس منسوخ کیے جانے کے علاوہ کچھ ٹرین سروسز بھی معطل کی گئی ہیں۔

فرانس میں اسکولز بند کردئیے گئے ہیں یا پھر ان کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں گرمی کے باعث اسکولوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران گرمی مزید بھی بڑھ سکتی ہے۔

فرانس کے شہربورڈآکس میں درجہ حرارت 41 اعشاری نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس نے پچھلے برس کے اگست کے مہینے کا ریکاڈ توڑ دیاجبکہ وسطی فرانس کے شہر پوئیٹریز میں درجہ حرارت 41 اعشاریہ دو تک پہنچا جو 1947 کے بعد اس علاقے میں پڑنے والی اب تک کی سب سے زیادہ گرمی تھی۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے اپریل میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا کہ یورپ عالمی سطح پر بڑھنے والی گرمی کے مقابلے میں تقریباً دو گنا اضافے کے ساتھ گرم ہو رہا ہے۔سخت گرمی کی وجہ سے لوگ ٹھنڈے اور تیراکی کے مقامات کا رخ کر رہے ہیں تاہم سول ڈیفنس کے ترجمان جیروم بولینگر نے خبردار کیا ہے کہ صرف انہی مقامات پر تیراکی کی جائے جہاں نگرانی کا نظام موجود ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے برس موسم گرما میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شرح میں 172 فیصد دیکھنے میں آیا تھا کیونکہ اس وقت بھی گرمی زیادہ تھی اور لوگ ٹھنڈے مقامات کی طرف جا رہے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں