بھارت میں 13 سال قبل ہونے بس ریپ کیس کی طرح گینگ ریپ کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے بیگو سرائے ضلع میں 28 افراد کے گروپ نے گھر میں گھس کر 4 بچوں کی ماں کو گینگ ریپ اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون جن کا فرضی نام سوما استعمال کیا گیا کہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ ہولناک جسمانی جنسی تشدد کیا گیا۔
گینگ ریپ کا یہ انسانیت سوز واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اسپتال کے حکام نے تصدیق کی کہ خاتون پر اشیا کے ذریعے تشدد کیا گیا جنہیں ڈاکٹرز نے باہر نکالا جس میں گولی کا خول بھی شامل تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور فوری سزا کا مطالبہ کیا جبکہ عالمی میڈیا نے بھی اسے بھارت میں جنسی زیادتی کا ایک اور شرمناک واقعہ قرار دیا۔