loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بالی وود اداکاراؤں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی مبینہ کاسمیٹک سرجریز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پروسیجرز نے ان کی فطری خوبصورتی کو متاثر کیا ہے۔

اپنے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ  کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے لوگوں کے ذہن میں ایک خوف موجود ہوتا ہے کہ کہیں ان کا چہرہ بھی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی طرح متاثر نہ ہو جائے۔ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں لیکن مبینہ طور پر ان پروسیجرز کے بعد ان کے چہروں کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی۔ اگر ان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا ہو گا؟

نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات کاسمیٹک طریقۂ علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔پروگرام میں موجود ماہر نے کہا کہ چہرے کے ہرحصے پر فلرز کا استعمال ضروری نہیں ہوتا۔ ضرورت سے زیادہ فلرز استعمال کرنے سے چہرے کے خد و خال متاثر ہوسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں