loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن  میں 2 روز کے دوران رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 ترجمان وزارت مذہبی امورنے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اب تک 46 ہزار افراد نے آن لائن پورٹل کے ذریعے جبکہ 5 ہزار افراد نے پاک حج موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق 41 ہزار افراد نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں پنجاب کے 24 ہزار، سندھ کے 16 ہزار، خیبر پختونخوا کے 7 ہزار اور اسلام آباد کے 3 ہزار شہری شامل ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں