یورپ کے مختلف علاقوں گرمی کی لہر جاری ہے۔ اسپین میں گرمی سے اموات کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔ ہیٹ ویوو مزید دو ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اسپین میں اس گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 327 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں جون کے مہینے کے دوران زیادہ سے یادہ درجہ حرارت کے کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔
برطانیہ میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ نیدرلینڈز میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بیشتر اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔