loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں