loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی میں سندھ  رینجرز  کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے باضابطہ اور سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے گزشتہ رات  کراچی حملے کے حوالے سے سخت ڈیمارش دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسی نوعیت کا احتجاج افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کے حکام کے سامنے ریکارڈ کرایا۔ یہ ڈیمارش اس بنیاد پر جاری کیا گیا کہ کراچی حملے میں افغان شہری ملوث تھے جن میں ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس واقعے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ افغان سرزمین اور افغان شہری پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر افغان حکام سے مؤثر کارروائی کرنے اور پاکستان کے تحفظات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے پر زور دیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں